ایف  بی آر نے عاطف اسلم کے گرد گھیرا تنگ کردیا

294

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے معروف  گلوکار عاطف اسلم کے گرد مزید گھیرا تنگ کردیا، ایف بی آر نے عاطف اسلم کوٹیکس جمع کرانے کا نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارعاطف اسلم  کا 2018کے انکم ٹیکس کاآڈٹ کیا گیا،جس میں عاطف اسلم پر 5کروڑ 80لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے دبئی میں خریدے گئے فلیٹ گوشواروں میں ظاہر کیے تھے،فلیٹ جس سرمائے سے خریدے گئے ان پر ٹیکس نہیں دیے گئے، جس کے بعد ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا۔