جنگلات کی اراضی سے قبضے ایک ماہ میں ختم کرانیکاحکم

55

سکھر( آن لائن)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا جنگلات کی اراضی سے قبضے ایک ماہ میں ختم کرانے کا حکم، پاک فوج اور رینجرز کو محکمہ جنگلات سے تعاون کی ہدایت۔ محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضوں کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے موقع پرمحکمہ جنگلات سکھراور دیگر اضلاع کے محکمہ جنگلات کے افسران نے اراضی واگزار کرنے کی رپورٹس پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات کی 7 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ جن میں سے 24 سو ایکڑ اراضی سے واگزار کرائی گئی ہے ۔عدالت نے فاریسٹ افسران کو ایک ماہ کے اندر تمام اراضی واگزارکراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور متنبہ کیا کہ اگرکسی ضلع میں محکمہ جنگلات کی زمین پرقبضہ رہا تو اس ضلع کے فاریسٹ افسر پرمقدمہ درج کیا جائیگا عدالت نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ کو محکمہ جنگلات کے ساتھ اراضی واگزار کرانے کے حوالے سے تعاون کی ہدایت کی اورسماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔