کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے پیکج مین کردیا گیا

195

وفاق نے کراچی کے کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے کو عمران خان کے پیکج میں شامل کرلیا  ۔

منصوبہ کے تحت تین سی ای ٹی پی  نصب کیے جائیں گے ۔ بعد از منظوری منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا ۔

کراچی ( رپورٹ محمد انور ) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے 1100ارب روپے کے پیکج میں شہر کے اہم منصوبے سی ای پی ٹی کو شامل کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے تحت اب 3 ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام کیا جائے گا جس پر کل لاگت کا اندازہ 20 ارب روپے لگایا گیا ہے . یہ 3 کمپوننٹ میں سی ای ٹی پی1،ٹی پی(ہارون آباد)، سی ای ٹی پی 2،ٹی پی 3 (ٹرانس لیاری) اور سی ای ٹی پی، کورنگی ٹی پی 4 اور انٹرسیپٹر سیور بھی منسلک ہوگا۔جبکہ سابقہ پی سی 1 کے تحت 5 کمپوننٹ پر کام کیا جا رہا تھا۔ ان 5 کمپوننٹ میں سائٹ، ماری پور ٹرک اسٹینڈ کے قریب، کورنگی، گلشن معمار صنعتی ایریا اور ہارون آباد ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل  تھے۔ تاہم ان پانچوں کے لیے زمین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اب صرف 3 مذکورہ ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سی ای ٹی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز الدین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کراچی پیکج میں یہ منصوبہ شامل کیے جانے کے بعد منصوبہ پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے نظر ثانی شدہ منصوبے کی تکمیل کی مدت تین سا مقرر کی گئی ہے ۔ #

Sent from my Samsung Galaxy smartphone.