جدہ‘پاکستانی قونصل جنرل کی شہزادہ ترکی بن طلال سے ملاقات

57

جدہ( نمائندہ خصوصی: محمد جمیل راٹھور)پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے عسیر ریج کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی امور اور عسیر ریجن میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ گورنر نے عسیر ریجن میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میںاپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور ان کی فلاح و بہبود اور سہولت
فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی قونصل جنرل نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خاص طور پرکورونا وبا کے دوران انسانی ، معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی وبا کے دوران سعودی حکومت نے جو سہولیات پاکستانیوں کو فراہم کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں، اسی طرح عسیر ریجن میں بھی پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہا گیا ۔ قونصل جنرل نے عسیر ریجن کے دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔