ملک میں جلد پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، بلاول بھٹو

136

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر کو یہاں پر شہیدوں کی پارٹی کی حکومت بنے گی اور جنوری2021 میں کٹھ پتلی کی حکومت بھی ختم ہو جائے گی، جس کے بعدوفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔

دیا میر کے علاقے گوھرآباد میں کارنر میٹنگ سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےمطالبہ کیاکہ دیا میر بھاشا ڈیم کا فائدہ سب سے پہلے مقامی لوگوں کو ملناچاہیئے،ملازمتوں کا پہلا حق بھی یہا ں کے مقامی لوگوں کا ہے جس طرح سندھ کے علاقے تھر میں بھی ملازمتوں کا پہلا حق وہاں کے باشندوں کو دیاگیا ہے چاہے وہ ڈاکٹر ہوں یا انجینئر یا مزدور اب سب کو سب سے پہلے روزگار فراہم کیا گیاہے وہاں کے لوگوں کو ہے سب سے پہلی فوائدہ مل رہا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خاندان اور پیپلزپارٹی کا رشتہ عوام کے ساتھ 3 نسلوں سے جاری ہے،جیسے گلگت بلتستان کے عوام نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا ساتھ دیا تو راج گیری اور ایف سی آر کا خاتمہ ہوا،ایسے ہی 15 نومبر کو شہیدوں کی پارٹی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،میں آپ کو حق حاکمیت بھی دونگا،انشاءاللہ 15 نومبر کو یہاں پر شہید وں کی پارٹی کی حکومت بنے گے اور جنوری میں کٹھ پتلی کی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہ انشاء اللہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گے تو قانون سازی کریں گے تاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آپ کی اپنی نمائندگی ہو، سندھ میں جس طرح بینظیر مزدور کارڈز جاری کیے 15 نومبر کہ بعد گلگت بلتستان میں بھی بینظیر مزدور کارڈز جاری کیئے جائیں گے۔

موجودہ حکومت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہوئی ہے ہر طبقہ کٹ پتلی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے جب کسان اپنی حقوق اور اپنے ساتھ ناانصافیوں کہ خلاف احتجاج کرتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائے جاتے ہیں وحشیانہ تشدد کی وجہ سے ایک کسان بھائی شہید ہوجاتا ہے جب کہ کٹھ پتلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں وہ احتجاج عمران خان کو نا دکھائی دیتا ہے نا سنائی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ صدر آصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں میں 150 فیصد جب کہ وطن کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی تنخواہیں میں 175فیصد اضافہ کیا تا کہ ان کے خاندان معاشی مشکلات کا سامنا نا کریں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز پریشان نہ ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گے تو ان کی پینشن اور تنخواہ میں اضافہ کرے گی ۔