روسی صدر ولادیمیر پیوٹن عہدہ چھوڑدیں گے

153

ماسکو: روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن بیماری کے باعث اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

یہ دعویٰ برطانوی اخبار دی سن کی جانب سے کیا گیا ہے ،اخبار نے چھپنے والی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ روسی صدر پرعہدہ چھوڑنے کیلئے ان کی دو بیٹیاں اور ایک دوست دباؤ ڈال رہی ہیں،رپورٹ میں کہا گیا  کہ روسی صدر پارکنسن کی بیماری کا شکار ہیں جس میں انسانی اعضاء کی حرکات و سکنات آہستہ آہستہ بند ہونے لگتی ہیں۔

دوسری جانب روسی صدارتی محل کے ترجمان  نے برطانوی اخبار کی رپورٹس کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ  برطانوی اخبار کا دعویٰ بے بنیاد ہے،روسی صدر مکمل طور پر صحتمند ہیں۔