سیلف آئسولیٹ جوانوں کو فری موبائل انٹرنیٹ اور آن لائن اسٹریمنگ مہیا کی جائے، برطانوی محکمہ سائنس

195

برطانوی محکمہ سائنس برائے ایمرجنسییز Scientific Advisory Group for Emergencies نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوجوان جو کوروناوائرس وبا کے باعث گھروں میں سیلف آئسولیٹ ہیں، انہیں موبائل انٹرنیٹ اور گیمز کی فری آن لائن اسٹریمنگ فراہم کی جائے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت پر عدم اعتماد کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کے مقابلے میں 18 سے 29 سال کے افراد میں کوروناوائرس سے متعلق سرکاری پابندیوں پر غیرسنجیدگی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ سرکاری احتیاطی تدابیروں پر عمل نہ کرنے پر نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا جوانوں میں معاشرے سے علیحدہ پسندی کا احساس پیدا کرسکتا ہے۔