شاعر مشرق کے مشہور اشعار و نظمیں

247

شاعرمشرق علامہ اقبال کا 143واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے جس کی مناسبت سے آج ‘جسارت ویب’ کی جانب سے کچھ مشہور اشعار و نظمیں اپنی خبر میں شامل کیے ہیں۔

شاعر مفکر علامہ محمد اقبال 20صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ اقبال بحیثیت سیاستدان نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

علامہ اقبال کی شاعری کے چند اشعار مندرجہ ذیل ہیں:

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،  ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔۔۔۔

مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں،  تو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ۔۔۔۔

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں، مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں۔۔۔۔

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا،  ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔۔۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے،  بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔۔۔۔

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر،  تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں۔۔۔۔

دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب،  کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو۔۔۔۔

نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کی،  نشیمن سیکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں۔۔۔

جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی،  اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو۔۔۔

علامہ اقبال کی مشہور نظمیں:

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر

اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو

آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدار یار ہوگا

علامہ اقبال کی معروف تصانیف مندرجہ ذیل ہیں:

بانگِ درا

بالِ جبریل

ضربِ کلیم

کلیات اقبال