مصر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 ہلاک

163

قائرہ: مصر کے صحرائے سیناء میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک امریکی فوجی زندھ بچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر 2 فوجیوں میں سے ایک کا تعلق فرانس اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام اہلکار کثیر القومی مبصر فوج (ایم ایف او)  کے امن مشن کا حصہ تھے۔

ایم ایف او کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔