چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کرونا سے انتقال کرگئے

211

اسلام آباد: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کرونا میں مبتلا تھے، جسٹس وقار احمد سیٹھ کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی اور وہ اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ 28 جون 2018 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، وہ اس تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے جس نے سنگین غداری کیس میں سابق آرمی چیف و صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔