ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ

138

کراچی:امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالرز کے قرض کی وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق6نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 55 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 74 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 46 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 16 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا سے قرضے کی مد میں اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے تھے۔