لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں نامعلوم شخص نے تیز رفتار گاڑی پولیس اسٹیشن کے دروازے سے ٹکرا دی۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ڈرائیور نے گاڑی ٹکرانے کے بعد سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا،جب کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر گلی کو بھی مکمل طور پر خالی کرالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے۔واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ادھر لندن کے میئر صادق خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ میٹ پولیس کمشنر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔