پنڈی بھٹیاں ،ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

73

حافظ آباد/پنڈی بھٹیاں(آن لائن)حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسیکیو1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے عضا دُور دُور جا گرے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس نمبر FDO-2173 ٹاہلی گورائیہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے۔ پولیس نے ٹریکٹرٹرالی اور بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔