منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں طوفان ’’ویمکو‘‘ کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب درجنوں افراد لاپتا بھی ہیں۔ بدھ کے روز سے طوفان نے دارالحکومت منیلا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ماہرین نے وامکو طوفان کو گزشتہ کئی برس کا بدترین سیلاب قرار دیا ہے۔ اس دوران 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ 4 لاکھ کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دیگر مقانات پر جاکر رہنا پڑا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وامکو رواں اس جزیرے میں آنے والا اکیسواں طوفان ہے جب کہ یہاں ایک ماہ کے دوران پانچویں بار اس نوعیت کا طوفان آیا ہے ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائنی دارالحکومت کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں بھی بدترین سیلابی ۔صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔