مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے راستے بند کرنے، سخت شناخت پریڈ سمیت دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود ہزاروں فلسطینی شہری گزشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔ دریں اثنا فلسطینی نوجوانوں نے قابض ریاست کی دہشت گردی کے خلاف غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران صہیونی اہل کاروں نے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلا دیں جب کہ مزاحمت کار فائرنگ کا مقابلہ سنگ باری سے کرتے رہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی شیلنگ سے کئی فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔