لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل چلائے، جس سے صحافی سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیرو میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کے دوران دارالحکومت لیما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے اور مظاہرین نے خوب نعرے بازی اور پولیس پر پتھراو کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے۔