عالمی عدالت انصاف کے لیے 5 نئے ججوں کا انتخاب

84

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے جرمنی، جاپان، چین، یوگنڈا اور سلوواکیہ سے نئے ججوں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 15 رکنی عالمی عدالت میں 5 ممالک سے منتخب کیے جانے والے نئے جج آیندہ برس سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ نومنتخب جج آیندہ 9 برس کی میعاد کے لیے فروری 2021ء سے 2030ء تک کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان ججوں کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔