ٹریفک حادثے کے وقت کیا کرنا چاہیے؟

241

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) کے مطابق ، امریکہ میں ہر سال ٹریفک حادثے میں 30،000 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ زخمی ہوتے ہیں۔

اگرچہ آپ ذمہ دارانہ اور دفاعی انداز سے گاڑی چلانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی کسی تصادم کے نتیجے میں کیا کرنا چاہیے عام طور پر لوگ اس سے لاعالم ہوتے ہیں۔ یہاں کچھ نکات دیے گئے ہیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی ٹریفک حادثہ ہوتا ہے تو آپ کن باتوں کا خیال رکھیں:

1) حادثے کے بعد ، ایک شخص مختلف قسم کے جذبات محسوس کرسکتا ہے – سکتہ ، احساسِ جرم ، خوف ، گھبراہٹ یا غصہ لیکن پرسکون ہونے کے لیے کچھ گہری سانسیں لیں یا 10 تک گنتی گنیں۔ اس سے آپ صورتحال کو سنبھالنے کیلئے تیار ہوں گے۔ اب آپ حالات اور حادثے کی سنجیدگی کا جائزیہ لیں۔

2) اگر حادثہ کسی سنسان جگہ پر ہوا ہے اور آپ اپنی کار سے باہر نہیں نکل سکتے تو زبردستی کوشش کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنے سیٹ بیلٹ کو باندھ کر رکھیں ، خطرے کی بتیوں کو جلادیں ، پھر ممکن ہو تو 911 پر فون کریں اور مدد کے آنے کا انتظار کریں۔

3) اگر تصادم معمولی لگ رہا ہے تو گاڑی کو بند کردیں، گاڑی میں موجود ہنگامی کِٹ پکڑیں اور اسے لے کر، اگر آپ کا کار سے باہر نکلنا محفوظ ہے تو باہر نکل کر شوخ رنگوں کا استعمال کریں اور یا آگ کو جلائیں تاکہ دھواں قریب یا دور موجود لوگوں کو متوجہ کرسکے۔

4) اگر کوئی چوٹ نہیں ہے اور آپ کی گاڑی چلنے کے قابل ہے تو ، گاڑی کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے لئے معقول کوشش کریں جو ٹریفک کو جام نہیں کررہا ہو۔ اگرچہ کچھ ریاستوں میں اپنی گاڑی کو حادثے کے مقام سے منتقل کرنا غیر قانونی ہے تو اپنے ڈرائیونگ کوچ سے پہلے ہی پوچھا کریں کہ آپ کی ریاست میں قانون کیا ہے۔