مصر میں عباسی دور کے دینار اور دیگر سکے دریافت

152
مصر: ماہرین آثارِ قدیمہ عباسی دور کے دینار اور نادر سکوں کا جائزہ لے رہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں عباسی دور کے دینار اور نادر سکے دریافت ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری اور روسی ماہرین آثار قدیمہ الفیوم میں بدیرالبنات کے مقام پر کھدائیاں کر رہے تھے کہ انہیں ایک تھیلا ملا جو مٹی کی مہر سے بند تھا اور اس پر مبہم علامتیں موجود تھیں۔ تھیلے میں سے سونے کے 28 دینار اور عباسی دور کے 5چھوٹے سکے برآمد ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علاقے کی اہم ترین دریافت ہے۔ وہاں سے یونانی اور رومی دور کی کئی باقیات بھی ملی ہیں۔
مصر: ماہرین آثارِ قدیمہ عباسی دور کے دینار اور نادر سکوں کا جائزہ لے رہے ہیں