مقبوضہ بیت المقدس میں یہودکے لیے 108 مکانات کی منظوری

66

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے شہر میں 108 گھروں کی تعمیرکی منظوری دے دی۔ عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں یہود آباد کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں حالیہ پیش رفت کے طور پر صہیونی بلدیہ نے مزید 108 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے بیت المقدس میںیہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔