نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے یمن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت لاکھوں افراد میں شدید قحط کا انتباہ جاری کردیا۔ اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیویڈ بیزلی نے بتایا کہ ہم یمن میں تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہے ہیںِ۔ وہاں مسلسل جنگ کے نتیجے میں غذائی کمی کے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یمن میں قحط کے خطرے سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔ وہاں چند ماہ میں تباہ کن بھوک، افلاس اور غذائی کمی کے اثرات صاف نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد کے عہدے دار مارک لوکوک نے کہا کہ 2017ء کے بعد یمن میں غربت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔