کینیڈا میں عمارت پر قبضے اور شہریوں کو یرغمال بنانے کا مذاق

150
مونٹریال: عمارت پر قبضے اور شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کارروائی کررہی ہیں

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر مونٹریال میں عمارت پر قبضے اور شہریوں کو یرغمال بنانے کی جھوٹی خبر نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ افراد نے عمارت پر قبضہ کرکے وہاں موجود افراد کو یرغمال بنارکھا ہے۔ محکمے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری نفری جائے وقوع پر تعینات کردی اور خصوصی فورس بھی طلب کرلی۔ تاہم عمارت کی تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی اور کسی نے پولیس کے سات مذاق کیا تھا۔ پولیس نے کال کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف تحقیقات شروع کردی، تاہم کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں کیا جاسکا۔