کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے 60 سال کی عمر کے تارکین وطن کے ملازمت اور رہایشی ویزے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے پر عمل یکم جنوری سے شروع ہوگا۔ ورک پرمٹ کی تجدید نہ ہونے کی صورت میں ان کے ساتھ کام کا معاہدہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔ دوسری جانب جن افراد کے اقامے یا ویزے یکم جنوری سے قبل ختم ہورہے ہیں، انہیں دسمبر کے آخر تک اپنی رہایشی حیثیت تبدیل کرانے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جائے گی۔ کویت کے نائب وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو کو دسمبر کے آخر تک مہلت دی جائے گی۔