کابل یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

60

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں حکام نے کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حالیہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نائب صدر امراللہ صالح نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے اور وہ حقانی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ ملزم کا تعلق افغان صوبے پنج شیر سے ہے۔یاد رہے کہ 2 نومبر کو ہونے والے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 27زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد داعش نے اپنے بیان میں ذمے داری قبول کرلی تھی۔ حملہ آوروں نے یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوکر کلاسوں میں گولیاں برسائی تھیں۔