جی بی الیکشن: پولیس اہلکار نے معذور خاتون کا ووٹ پی ٹی آئی کو کاسٹ کرو ادیا

140

شگر: گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 12 کے پولنگ اسٹیشن آرندو میں پولیس اہلکار نے معذور خاتون کا پی ٹی آئی کے حق میں کاسٹ کردیا جس پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جی بی ایل اے 12 کے پولنگ اسٹیشن آرندو میں ایک معذور خاتون پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالنے پر اصرار کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار نے پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کروادیا، پولیس اہلکار نے پریذائیڈنگ آفیسر کی ہدایت پر معذور خاتون کا ووٹ کاسٹ کیا، پولیس اہل کار کے جانب دارانہ روئیے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑا ہوا،  جس کے بعد پولنگ کا عمل کچھ دیر کیلے رکا رہا۔