پسنی میں کوسٹ گارڈز اور فوج کی مشترکہ کامیاب کارروائی

45

کوئٹہ، لسبیلہ(نمائندگان جسارت) بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈزاور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 ارب روپے سے زائد مالیت کی منیشات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے علاقے شادی کور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائی گئی 101 کلوگرام کرسٹل اور 2700 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ، جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میںتقریباً17.275 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منیشات بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرکے اسمگلنگ کی بڑی کوشش کانام بنادی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے تین روز قبل 12 نومبر کو پسنی کے تنگ بازار میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20ارب روپے مالیت کی کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی تھی جس میں 143 کوگرام کرسٹل اور 608 کلوگرام ہیروئن شامل تھی۔