کیا ذیابیطس سے دانتوں کو نقصان ہوسکتا ہے؟

220

ذیابیطس تاحیات ساتھ رہنے والے ایسی طبی حالت ہے جو ہر سال لاکھوں افراد کو ہلاک کرتی ہے اور یہ کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے اور یہ بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر موجود شکر (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا اس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاؤں اور ٹانگیں کٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ذیابیطس کا اثر یوں تو جسم کے کئی حصوں پر ہوسکتا ہے لیکن ایک اور ایسی بھی جگہ ہے جہاں پر اس مرض کے اثرات کے کا زیادہ لوگوں کو شاید علم نہیں اور وہ جگہ ہے انسان  کے دانت۔

ماہرین کے مطابق جن افراد کو ذیابیطس ہوتا ہے انہیں خون میں شکر کی مقدار غیر صحت بخش (زیادہ) ہونے کی وجہ سے دانتوں کے مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں جبکہ

تحقیق کے جو معلومات ملی ہیں ان کے مطابق ذیابیطس کا اثر منہ کے سخت اور نرم، تمام ٹشوز پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس خون میں شکر کی سطح غیر صحت بخش ہونے کہ وجہ سے ہوتی ہے اور جن افراد کو یہ مرض ہوتا ہے انہیں جبڑوں اور ہڈیوں (انسانی بون میرو) میں انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ اس کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہےکہ ذیابیطس کے باعث جبڑوں تک خون کی رسائی کم ہوجاتی ہے۔

خون میں شکر کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے منہ میں خشکی بھی ہوسکتی ہے جس سے جبڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور  اگر ذیابیطس کا ٹھیک سے علاج نہ کیا جائے تو اس سے منہ میں مختلف مسائل ہو سکتے ہیں، جو خطرناک بھی  ہوسکتے ہیں۔

زیروسٹومیا

ذیابیطس سے زیروسٹومیا ہوسکتا ہے، اس کا مطلب ہے منہ کا خشک ہونا ہے  اور یہ ذیابیطس کی سب سے بڑی نشانی ہے اور یہ منہ میں لعاب کم ہونے کی  وجہ سے ہوتا اور  منہ خشک رہ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس میں منہ کو تر رکھنا ضروری ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ہر کھانے کے بعد ماؤتھ واش کی 30 سیکنڈ تک کلی ضرور کریں۔

مسوڑھوں کی بیماری یا  جینجاوائٹس

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے تقریباً 22 فیصد مریضوں کو جبڑوں سے خون نکلنے اور ان میں جلن کی شکایت ہوتی ہے، جسے جنجاؤائٹس (مسوڑھوں کی بیماری یا  جینجیوائٹس) کہتے ہیں۔

جبڑے دانتوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور دانتوں کی اچھی صحت کا انحصار ان کی مضبوطی پر ہوتا ہے جبکہ  جبڑوں کو صحت مند رکھنے کا ایک طریقہ ان کا پابندی سے مساج کرنا ہے اور روزانہ صبح شام جبڑوں کا زیتوں، بادام یا وٹامن ای کے تیل سے مساج لازم کریں۔

کھانا چکھنے میں دشواری

ذیابیطس کی وجہ سے زبان پر بھی اس طرح اثر ہو سکتا ہےاور کھانا چکھنے میں دشواری ہو سکتی ہے اور اس کے لیے زبان کو صاف رکھنا ضروری ہے اور  اس کے لیے روزانہ زبان کو گلیسرین اور کاٹن سے صاف کرنا چاہیے۔

زخم بھرنے میں دیر

ذیابیطس کی وجہ سے منہ کے اندر زخم بھرنے میں دیر لگ سکتی اور لگ بھی جاتی ہے اور کبھی کبھی منہ کا زخم شدت اختیار کرجاتا ہے۔

منہ کے اندر انفیکشن

طبی ماہرین کے مطابق منہ کے اندر انفیکشن سے بچنے کے لیے ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھیں اور ذیابیطس کی دوائیں پابندی سے لیں جبکہ کھانے میں صحت بخش غذا کھائیں اور ورزش لازمی کریں۔