کورونا کی دوسری لہر: ہیلتھ ایڈوائزری کی تجاویز

149

اسلام آباد: انٹیلی جنس ہیلتھ ایڈوائزری نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ ایڈوائزری کا کہناہے کہ  6 ہفتے سے کورونا کیسزکی شرح 2 سے 6 فیصد ہوگئی، روزانہ 500 سے 2 ہزارکیسزرپورٹ ہورہے ہیں، قومی سطح پرکورونا روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایڈوائزری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے  سیاسی ،مذہبی اورشادیوں کے پروگرام پرپابندی عائد کی جائے، اسکولوں، مدارس، مزاروں، سینما، تھیٹرزپر پروگرام کی اجازت نہ دی جائے۔

ایڈوائزری نے مزید کہاکہ کورونا کی روک تھا م کے لیے  اسکولوں میں چھٹیاں کی جائیں، مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیا جائے، کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرجرمانے کیے جائیں۔

ہیلتھ ایڈوائزری نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہائی رسک ایریازمیں ٹیسٹنگ کی شرح بڑھادی جائے،ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری بڑے پیمانے پرکی جائے۔