تعلیمی ادروں کو بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیرتعلیم

233

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا.

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سب سے پہلے محکمہ صحت سے مشاورت اور اسکی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے، این سی او سی ہمیں گائیڈ کرے گی، حتمی فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اس لیے ابھی نہیں کہہ سکتاکہ کیا فیصلہ ہوگا.

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر: تعلیمی اداروں کی بندش کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے بچوں کا بہت نقصان ہورہا ہے، پہلے ٹیلی اسکول چلایا تھا اب ریڈیو اسکول کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلے پر سب کو عمل درآمد کرنا پڑے گا.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اسکول، کالج اورجامعات کی متبادل پڑھائی گھر بیٹھ کر نہیں ہوسکتی اور اسکولوں کی بندش سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ سردیوں کی چھٹیاں بڑھانےکی بھی تجویز ہے.