پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین فارغ کرنے کی منظوری

197

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے قومی ائیرلائنز  پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین فارغ کرنے کی سمری اصولی طور پر منظور کرلی۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین فارغ کرنے کی منظور دیدی، ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیاجائےگا اور اس اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سے پی آئی اے کو سالانہ 4 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔