حکومت کا تحریک لبیک کا دھرنے ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ

116

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فیض آباد میں دھرنا دینے والی دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو فوری طور پر طلب کیا اور انہیں فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی،ذرائع کے مطابق پیرنور الحق قادری لاہور سے اسلام آبادپہنچ گئے ہیں اور وہ فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذکرات کریں گے۔

قبل ازیں تحریک لبیک کا دھرنے  ختم کرانے کے حوالے سے  وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو لوگ  قانون ہاتھ میں لیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی کے دستے طلب کر لئے گئے،ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے پاس رہے گی، تاہم ہنگامی صورتحال میں پاک فوج کو سول انتظامیہ ک4ی معاونت کے لئیالرٹ رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف فیض آباد پر تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس تاحال بند ہے جب کہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔