اسرائیلی فوج کے چھاپے‘ مزید کئی فلسطینی گرفتار

48

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے عیسویہ اور اس کے اطراف میں مشقیں کیں اور القدس میں کئی سڑکوں کو بند اور کالونیوں کوسیل کردیا۔ اسرائیلی اہل کاروں نے بیت المقدس کی صوانہ کالونی اور سلوان کے مقام پر آپریشن کے دوران فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔