تیگرائے حکام نے اریٹیریا پر میزائل حملوں کی ذمے داری قبول کر لی

59

ادیس ابابا(انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرائے کے حکام نے اتوار کے روز اریٹیریا پر میزائل حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تیگرائے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی زیر کمان فوج نے اریٹیریا کے صدر مقام میں واقع ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔دبر صیون گبرامیکائیل کا کہنا تھا کہ ان کے فوجی دستوں کی ایتھوپیائی فوج کے علاوہ اریٹیریا کے 16 بریگیڈ سے کئی محاذوں پر گھمسان کی جنگ ہوئی ہے۔