دہلی میں بارش کے بعد آلودگی کی سنگین صورت حال میں بہتری

86
نئی دہلی: دفاتر اور کام کاج کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہری بارش سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میںبارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ہوگئی۔ اس سے قبل نئی دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی حد تک بڑھ جانے سے شہریوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کے روز حکومت کی نااہلی اور شہریوں کی نادانی کے باعث دیوالی کے موقع پر پٹاخے چھوڑے گئے،جس کے بعد آلودگی کی سطح سنگین حد تک بڑھ گئی تھی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کے خراب معیار اور کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بہت تشویش ناک ہیں۔