ـ91 سالہ آسٹریلوی پیرا گلائیڈنگ میں ہلاک ہوتے ہوتے بچ گیا

60

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 91 سالہ بزرگ پیرا گلائیڈنگ کے دوران کریش لینڈنگ کرتے ہوئے ہلاک ہونے سے بال بال بچ گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کریش کے دوران وہ سمندر میں گرے، جس کی وجہ سے انہیں گہری چوٹ نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق 91 سالہ شخص کا پیرا شوٹ پانی سے نکال لیا گیا ہے اور انہیں معمولی زخموں کے باعث سڈنی رائل نارتھ شور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔