جرمن ہتھیاروں پر پابندی کے خلاف سعودی عرب نالاں

63

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل جبیر نے یمن جنگ کے تناظر میں جرمنی سے ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی کی تجویز پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض حکومت کے پاس دیگر کئی ممالک سے ہتھیاروں کی خریداری کا راستا موجود ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عادل جبیر نے کہا کہ یمن جنگ کی آڑ میں سعودی عرب کو اسلحہ سے محروم کرنے کا خیال غیر منطقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ جائز اور قانونی کارروائی ہے، جسے ہم لڑنے پر مجبور ہیں۔