شاہ سلمان کی 19 نومبر کو نماز استسقا کی ہدایت

56

جدہ (محمد جمیل راٹھور: نمایندہ خصوصی) سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کی صبح سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے باران رحمت کے لیے ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔ عوام کثرت سے توبہ و استغفار، اذکار، نوافل کا اہتمام اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔ انہوں نے عوام سے صدقہ اور خیرات کرنے کی بھی اپیل کی۔