انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے مغربی صحارا کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امور خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے مراکش اور موریطانیاکے درمیان گرگرات نامی علاقے میں کیے گئے آپریشن سے متعلق بتایا کہ مراکش میں انسانی و تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنا بہت اہم ہے۔ ترکی مغربی صحارا کے تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق چاہتا ہے ۔