مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

71

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کے لیے مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ملک بھر میں 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر شہریوں کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ ایسے مقامات میں اسپتال، تجارتی مراکز اور عوامی پارک بھی شامل ہیں جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی زائرین کو مفت وائی فرائی فاہم کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں شہریوں کو 2 گھنٹے کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گی۔