سوڈان: مسلح گروہوں اور حکومت میں حتمی امن معاہدے کا جشن

65

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں عبوری حکومت اور علاحدگی پسند تحریک کے مابین معاہدے پر ہزاروں افراد نے جشن منایا۔ ملک کے کئی علاقوںسے سوڈانی شہریوں نے تحریک کے پرچموںکے ساتھ خرطوم کے آزادی چوک میں جلسہ کیا۔ واضح رہے کہ سوڈان میں عبوری حکومت اور سالوں سے مزاحمت کرنے والے گروہ کے درمیان 3اکتوبر کو امن معاہدہ طے پایا تھا،جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا تھا۔ اس معاہدے پر حتمی دستخط حال ہی میں کیے گئے ہیں۔