جی بی الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا، چئیرمین پی ڈی ایم

179

اسلام آباد :پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی ڈی ایم نے نیشل ڈائیلاگ کی حمایت کا فیصلہ کیاہے۔

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نےتحریک کے بنیادی اصول اور مقاصد وضع کردیے،پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کی آڑ میں جلسوں کی پابندی مسترد کرتے ہیں ،پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، شبرزیدی کا اعتراف حکومت کے خلاف ایف آئی آر ہے، شبرزیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی تو عمران خان نے کہا چھوڑدو، جھوٹے مقدمات قائم کر کے انتقام لیا جارہا ہے۔