سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے بیان پر ایران کا سخت ردعمل

101

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کے بیان پر سخت ردعمل دے دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے شاہ سلمان کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا،جس میں انہوں نے عالمی برادری سے تہران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تہران حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الزامات لگانے اور نفرتیں پھیلانے سے باز رہے۔ سعودی حکمرانوں کے اس طرح کے بیانات انتہائی غیر معمولی ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایران کا پیغام واضح طور پر دنیا تک پہنچ چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت جان لے کہ یمنی عوام کو قتل کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔