مناگوا؍ ٹیگو سیگلپا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایٹا نامی سمندری طوفان کے بعد اب آئیوٹا نے تباہی مچانا شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حالیہ طوفان سے نکاراگوا اور ہنڈوراس کے ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے۔ یہ پانچویں درجے کا طوفان تھا، جو شدید ترین سمجھا جاتا ہے، تاہم ساحلوں سے ٹکراتے ہوئے اس کی شدت 4 درجے ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 10 سے 20 فٹ اونچی لہریں اور 30 انچ تک بارش ہوگی۔ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔