ـ80 فیصد بڑی قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے آئیں‘ ریڈ کراس

83

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) ریڈ کراس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 10 برس کے دوران ہر 5 میں سے 4 بڑی قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے آئیں۔ 2010ء کے بعد سے 4 لاکھ 10 ہزار افراد سیلاب، طوفان اور شدید گرمی کی لہرکی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنیوا میں جاری کی گئی سالانہ ورلڈ ڈیزاسٹر رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 ء کی دہائی کے بعد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی قدرتی آفات میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب انٹرپول کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 100 سے زائد ممالک میں کاروائی کی گئی اور 1300کلوگرام ہاتھی دانت قبضے میں لیے گئے۔