یریوان (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان سے جنگ میں بدترین شکست کے بعد سخت عوامی ردعمل کے باعث آرمینی وزیر خارجہ مستعفی ہوگئے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے فیس بک پیج پر زیراب ناتسایانیان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ وہ مئی 2018 ء سے اس عہدے پر براجمان تھے۔