ایشیائی ترقیاتی بینک کا پہلی بار پاکستانی روپے میں بانڈ جاری کرنے کا اعلان

118

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)پہلی بار پاکستانی روپے میں قراقرم بانڈ جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قراقرم بانڈ کے اجرا کے لیے ایک ارب تراسی کروڑ روپے مختص کردیے ہیں،قراقرم بانڈ کی شرح منافع ساڑھے سات فیصد ہو گی اور اس کی میچورٹی اگست 2023 میں ہو گی،بانڈ کی رقم ڈالر میں جاری شرح منافع کے مطابق تبدیل کی جاسکے گی۔

اس ضمن میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اس بانڈ سے پاکستان کو ڈالر میں قرضے کے حصول میں بے مثال مدد ملے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار ٹن گندم ریلیز ہورہی ہے،ملک میں 20 سے 22 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی، ملک میں اس وقت گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ جب حکومت ملی تو ایک بحرانی کیفیت تھی،مجبورا ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ہماری حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیا اور کمزور طبقے کیلئے تاریخی پیکج دیے۔