وزیراعظم عمران خان کل افغانستان کا دورہ کریں گے

124

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر(کل) جمعرات کو کابل کا دورہ کریں گے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،مشیر تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور اعلی حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ کے پروگرام میں صدر اشرف غنی سے بالمشافہ ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پرمذاکرات اور میڈیا سے مشترکہ بات چیت شامل ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، افغان امن عمل، خطے میں معاشی ترقی اور اسے جوڑنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔  وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطحی رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ ہے۔