پاکستان سمیت 9 مسلم ممالک کیلئے یو اے ای کے دروازے بند

668

دبئی: متحدہ عرب امارات نے دس ممالک کے لئے وزٹ ویزوں پر عملی طور پر پابندی لگادی ہے، بڑھتے کرونا کیسز کو پابندی کی وجہ بتایا گیا ہے، تاہم بھارت جو دنیا میں کرونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے،اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں،ان میں پاکستان ،ترکی،ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیر لائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔

نئی پابندی کے بعد 60 برس سے زائد عمر کے پاکستانی وزٹ ویزے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر فیملی جس میں میاں بیوی۔ بچے اور والدین شامل ہیں، اکٹھے سفر کی صورت میں وزٹ ویزے کے اہل ہوں گے، اسی طرح یو اے ای میں مقیم پروفیشنل اپنے خونی رشتہ داروں کو اسپانسر کرکے وزٹ ویزا پر بلانے کے اہل ہوں گے۔