معیشت کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘ اردوان

110
انقرہ: صدر رجب طیب اردوان اکنامک فورم سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سود کی بلند شرح کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مشکلات میں نہیں ڈالا جائے گا۔ ہمارے سامنے ایک نیا دور ہے، جس کے لیے ہمیں پیداوار، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور برآمدات ہر توجہ دینا ہوگی۔ اس سلسلے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اردوان نے کہا کہ شہر وں میں اسپتال کی اہمیت کورونا وبا کے بعد سے زیادہ اجاگر ہوئی اور ہمارا شعبہ صحت اور اس کے اقدامات کامیابی سے ہم کنار ہوئے۔ ہم نے ہمیشہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔