چین: کورونا وائرس سے متعلق رپورٹنگ کرنے والی صحافی کو قید

90

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنے والے صحافی کو 5 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ سابق وکیل زانگ زین کو مئی میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ان پر جھگڑا کرنے اور شہریوں کو تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جو چین میں سماجی کارکنان کے خلاف اکثر عائد کیا جاتا ہے۔ زانگ زین پہلی شہری صحافی نہیں ہیں، جنہیں وائرس سے متاثرہ ووہان میں رپورٹنگ کرنے پر عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ فروری میں چین میں 3صحافی لاپتا ہوئے تھے، جن میں صرف ایک ہی واپس آسکا تھا۔